گلگت بلتستان

گلگت: حکومت اور انتظامیہ نکاسی آب کا مسلہ حل کرنے میں ناکام، مجینی محلہ کی خواتین سراپا احتجاج

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( فرمان کریم) مجینی محلہ میں ناقص سیوریج سسٹم کے خلاف احتجاج کیا۔ خواتین نے شہید ملت روڈ پر احتجاج کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ خواتین نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے مجینی محلہ اور اس سے معلقہ محلوں میں نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے آلودہ پانی ہمارے گھروں میں جمع ہو چکی ہے۔ صحن  پانی جمع ہونے سے تالاب کی شکل اختیار کر گئے ہیں، جبکہ 4 گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں. انہوں نے کہا کہ مذکورہ گھروں کے مکین دوسرے مکانوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ کئی دفعہ ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود اس اہم مسلے پر توجہ نہیں دیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالیاں دوران تعمیر اتنے چھوٹے بنائے گئے کہ وہاں سے پانی گزرنا مشکل ہے ان نالیوں میں کچرا بھر جانے سے سارا گندہ پانی گلیوں، گھروں اور کیھتوں میں کھڑا رہتا ہے۔ اور اس آلودہ پانی سے شدید بد بو پھیلتا جارہا ہے۔

اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک مظاہرین سے مزاکرات کے لئے پہنچے تو خواتین نے مزاکرات سے انکار کیا اور چیف سکرٹیری سے مزاکرات کا مطالبہ کیا۔ اس طرح اے سی کو نا کام لوٹنا پڑا۔ بعد میں چیف سکرٹیر ی گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے کامیاب مذاکرات کے بعد خواتین پرامن طور پر احتجاج ختم کرایا۔ چیف سکرٹیری نے مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر ان کے مطالبات حل کئے جائیں ۔ اور سکرٹیری ورکس کو حکم دیا کہ کل ایک کمیٹی تشکیل دے کر سیوریج کے نظام کا سروئے کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button