خبریں

بلتستان کے چاروں اضلاع میں یومِ علی مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا گیا

سکردو ( بیوروچیف ) بلتستان کے چاروں اضلاع میں جشن مولود کعبہ یوم ولادت باسعادت حضرت علی علیہ السلام جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا کھرمنگ ،شگر ،گانچھے اور سکردو شہر میں سینکڑوں مقامات پر جشن میلاد کی محافل منعقد کی گئی سب سے بڑا محفل کا اجتماع نوجوانان سکمیدان کی جانب سے امامیہ مسجد سکردو میں ہوا اس موقع پر منقبت خوانوں ،شعرا اور بلتی قصیدہ خوانوں نے بحضور امام عالی مقام گلہائے عقید ت پیش کئے جبکہ علما کرام نے خطاب کیا امامیہ جامعہ مسجد سکردو میں عید کی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری ،شیخ جواد حافظی ،شیعہ اسماعلیہ کے عالم دین رحمت اللہ بیگ ،شیخ سروری و دیگر علما کرام نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی مسلمانوں اور عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے علی ؑ کو رسول ﷺ نے اپنے بعد مسلمانوں کے لئے جانشین مقرر کیا اور ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ؑ کے بعد امامت کا سلسلہ شروع ہوا حضرت علی ؑ نے اپنی پوری زندگی اسلام اور عالم انسانیت کے لئے وقف کر لیا آپ ؑ کی عادلانہ نظام کو آج بھی پوری دنیا میں ماڈل نظام حکومت کے لئے بہترین قرار دے کر رائج کیا ہوا ہے علما کرام نے کہا کہ علی ؑ کی سیرت اور حیات مبارک مسلمانوں کو حقیقی معنوں میں راہ خدا پر چلنے اور عمل کرنے کے لئے صرف کی حضرت علی ؑ کی پوری زندگی ظلم اور جبر کے خلاف تھی اس موقع پر امامیہ جامع مسجد سکردو میں ہزاروں عاشقان امام علی ؑ نے شرکت کیں عید کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button