گلگت بلتستان

ہنزہ نگر کے ڈاکخانوں میں سٹیشنری ختم، پنشنرز اور عوام دربدر

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے ڈاکخانوں بنیادی سٹیشنری کی عدم دستیابی ، بیوہ اور پینشنئر درپدر کے ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام خاموش تماشائی بن بیٹھے ہے۔ہنزہ نگر کے ڈاکخانوں میں پینشن لینے والی فوجی اور دیگر ریٹائر سرکاری ملازمین دو روپے کے ایک فارم کے لئے سینکڑوں روپے خرچ کرکے علی آباد ہنزہ کے فوٹوسٹیٹ دکانوں کی طرف روخ کرنے پر مجبور ہو چکے ہے جس کی وجہ سے پینشن لینے والے بیوہ خواتین اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ ڈاک گلگت بلتستان کے حکام کو اس بات کا علم ہیں یہ نہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ سرکاری و غیر سرکاری رئٹائر ملازمین اور ڈاکخانہ سے وابسطہ عوام نے محکمے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکخانے میں استعمال ہونے والے بنیادی سٹیشنری مہیا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ غریب عوام اور خصوصاً بیوہ خواتین بزرگوں پیشن کی وصولی میں مشکلات درپیش نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button