Nov 12, 2014 پامیر ٹائمز معیشت Comments Off on چترال، زندگی میں بھی تبدیلی لانے کے لئے معاشرے کی صورتحال کوبدلنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنرامین الحق
چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے مالی معاونت سے سی اے پی ڈی پروگرام کے تحت (آرسی ڈی پی )رورل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام نے دیہی تنظیم اوچسٹ اورفیض آباد ہون کے میل اورفیمل نتظیمات کومعاشی خودکفالت کے حصول کے لئے آرا مشین،بلدک فیکٹری ،مکسچرمشین،فٹنگ مشین،سیلائی ،کڑائی مشین وغیرہ تقسیم کئے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے آرسی ڈی پی کے خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رورل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام چترا ل میں امن اتحادکے ساتھ غربت میں کمی لانے کے حوالے سے بھی کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن وسکون برقراررکھے ،زندگی میں بھی تبدیلی لانے کے لئے معاشرے کی صورتحال کوبدلنے کی ضرورت ہے ۔ ڈپٹی کمشنرچترال نے آرسی ڈی پی کے ساتھ کام کرنے والے تنظیموں کوہرقسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر رورل کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے کوارڈینیٹر انجینئرتیمورشاہ نے کہاکہ آرسی ڈی پی 2012سے ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کی تعاون سے چترال میں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترا ل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اوراسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔آرسی ڈی پی مقامی لوگوں پرزوردیاہے کہ وہ اجتماعی فائدے کے لئے مسلسل جدوجہدجاری رکھیں اپنے دیہی تنظیمات کومضبوظ بنائیں تاکہ اپس کے اتفاق سے وہ بہت کچھ حاصل کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ادارے چترال کی پسماندگی کودورکرنے کے لئے کوشان ہے اوراس سلسلے میں اوربھی وسائل پیداکئے جائیں گے۔
اس موقع پر ٹی ایم او چترال کریم اللہ ، ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹراسماعیل،تحصیل میونسپل افیسر رحمت خان اوردیگرمقریرین نے کہا کہ ساؤتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان اورآرسی ڈی پی چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے کام کررہے ہیں۔عوامی اورسرکاری محکموں کے درمیان فاصلے بھی ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرعوام میں اگاہی پیدا ہوجائے توعلاقے کی پسماندگی بھی ختم ہوجائے گا۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Mar 07, 2020 Comments Off on کریم آباد ہنزہ کے مکین شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے، اجلاس میں فیصلہ
Mar 06, 2020 Comments Off on محکمہ زراعت ہنزہ میں 80 ہزار سے زائد پھلدار درخت مفت فراہم کرے گا
Feb 26, 2020 Comments Off on کاڈو کے زیر اہتمام ہنزہ میں سیمینار کا انعقاد، قیمتی پتھروں کی صںعت کو مزید ترقی دینے کے عزم کا اظہار
Feb 22, 2020 Comments Off on شگر:محکمہ زراعت کے زیر اہتمام 20 کسانوںمیں پلاسٹک ٹنلز تقسیم