گلگت، ننھے حسنین کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری
گلگت( فرمان کریم) گرشتہ دن کمسن بچے مقتول حسنین کی قتل کے خلاف ہسپتال کالونی، برمس اور عباس ٹاون کے بچوں نے جعفریہ یوتھ سٹی کے ناظم ثقلین رضا کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی ہسپتال چوک سے شروع ہو کت چیف سکرٹیر ی ہاوس کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔ بچوں نے ہاتھوں میں مقتول حسنین کی تصویر اورپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔ چیف سکرٹیری ہاوس کے باہر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ بہرام ، اظہر شمشیر رہنما جعفریہ یوتھ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے خلاف احتجاج کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ مظلوم کے ساتھ ہمدری معاشرے کے ہر طبقہ فکر کے افراد کا فریضہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے علاقے میں بد امنی کو روکا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے تاکہ آیندہ کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد ہمارے بچے غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔ اور ہمارے بچے خوف کے سائے میں زندگی گزرنے پت مجبور ہیں۔ اس معصوم کے خون نے ہر فرد کے ضمیر کو جھنجوڑا ہے۔ تمام طبقہ فکر کے لوگ اس واقعے کے خلاف سٹرکوں پر نکل آئے ۔ بچوں نے نے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی ہے۔ اور روڈ پر نکل آئے۔ ہم ایوان بالا سے امید رکھتے ہیں کہ احتجاجی بچوں کی فریاد سے آیندہ معصوم بچوں کو بچایا جائے۔