سیاست

وزیر اعلی کا تاریخی استقبال کریں‌گے، عبدالوحید، صدر ن لیگ دیامر

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صدر مسلم لیگ ن دیامر عبدالوحید نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے دیامر آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے دیامر آمد کے موقع پر تاریخی اعلانات کرینگے متعدد تحصیلوں کے ساتھ ساتھ ضلع داریل تانگیر کا اعلان بھی متوقع ہے اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیامر کی ترقی کیلئے اپنی تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے انہوں نے کہا کہ بٹوگاہ ٹو ناراں سڑک ، داریل ، تانگیر ، تھور ، گوہر آباد اور بونر روڈ سمیت متعدد اہم اور میگا پروجیکٹس ن لیگ کے حکومت کے کارنامے ہیں اور دورہٴ دیامر کے موقع پر مذید اہم ترین اور میگا پروجیکٹس کا اعلان کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ترقی کا وژن گلگت بلتستان کی سطح پر سراہا جا رہا ہے میرٹ پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں ہر ضلع میں نئے نئے پاور ہاوٴسز تعمیر کئے جا رہے ہیں انشاءاللہ آنے والے تین چار سالوں میں گلگت بلتستان ترقی یافتہ خطوں میں شمار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن دیامر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی دیامر آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button