ثقافت

خپلو میں کل بلتستان محفل مسالمہ کا اہتمام

گانچھے(حبیب الرحمان) انسان اپنی ذات کو انسانیت پر فوقیت دے گا وہ یزیدیت میں داخل ہو گا اور حسینیت اپنی ذات کو انسانیت پر قربان کرنے کا نام ہے۔ ڈی سی گانچھے میر وقار احمدکاروان ادب خپلو کے زیر اہتمام خپلو میں یوم حسین کے حوالے سے کل بلتستان محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی جناب ڈپٹی کمشنر گانچھے میر وقار احمد تھے جبکہ صدارت جناب پروفیسر کمال الہامی نے کی اس موقع پر بلتستان بھر سے عالموں اور شاعر جن میں سکردو ،شگر،روندو،کھرمنگ کے ناموارشاعروں نے شرکت کی اور محفل کو چار چاند لگا دئے۔ شاعروں نے امام حسین اور میدان کربلا پر اپنے خوبصورت کلام پیش کئے اور کربلا میں امام حسین ؑ اور آل رسول ؐ پر ہونے والے مظالم پر روشنی ڈالی ڈپٹی کمشنر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسین ؑ کی شہادت کے 14سو سال گزرنے کے باوجود مسلسل ظلم و بربریت کو محسوس کرنا اس با ت کی نشاندہی ہے کہ واقعی میدان کربلا میں آل محمدؐ پر بہت بڑا ظلم ہواتھا اور اس ظلم و بربریت کو اس وقت تک محسوس کیا جاتارہے گا جب تک دنیا میں نا انصافی ،کرپشن ،حق تلفی رہے گی حسینؑ کی یاد اور محفلین ہوتی رہے گی،جب بھی کوئی انسان اپنی ذات کو انسانیت پر فوقیت دے گا وہ یزیدیت میں داخل ہو گا اور حسینیت اپنی ذات کو انسانیت پر قربان کرنے کا نام ہے۔سکردو سے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کاروان ادب کے بہترین ادبی محفل منعقد کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button