گلگت، جیونیوز اور جنگ گروپ کے خلاف احتجاجی ریلی
گلگت(فرمان کریم) جی بی یوتھ اور انٹرنیشنل ہیومین رائٹس کے زیر اہتمام جیو نیوز اور جنگ گروپ کی خلاف ریلی لکالی گئی، ریلی علمدار چوک خومر سے شروع ہوئی اور شیہد ملت رود سے ہوتی ہوئی چیف سکرٹیری آفس کے باہر سے ہوتی ہوئی بازار ، جوٹیال پہنچی۔ جہاں پر احتجاجی ریلی سے شیف آرگنائزر آل پاکستان مسلم لیگ کریم خان اور چیف کواڈینٹر انٹرنیشنل ہیومین رائٹس پاکستان جعفر حسین نے کہا کہ جیو نیوز یہودی ایجنٹ ہے جو پاکستان کو تقسیم کرنے کی ساز ش کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جیو نیوز پر گستاخانہ پروگرام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں جیو پر مکمل پابندی عائد کیا جائے مقررین نے کہا کہ حکومت اس گستاخانہ پروگرام میں ملوث ہے۔ جیو نے ہمارے عقائد کے خلاف پروگرام نشر کیا ہے۔ صحاجہ اکرامؓ اور واہل بیتؑ کے شان میں گستاخی مسلمان کے جذجات مجروح ہوئے ہیں۔ تمام مسلمان متحد ہو کر ان یہودی ایجنٹوں کے خلاف جہاد کرے