گلگت بلتستان

اقوام متحدہ کے وفد کی وزیر اطلاعات و امور نوجوانان سعدیہ دانش سے ملاقات

03 (1)
گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات، سیاحت ،ثقافت، کھیل و امور نوجوانان سعدیہ دانش سے اقوام متحدہ کے وفد کی ملاقات، گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں پہلے سے جاری منصوبوں پر کام جاری رکھنے اور آئندہ بھی صوبائی حکومت کے تعاون سے ملکر کام کرنے پر اتفاق ، تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر انفارمیشن سنیٹر ویٹیورکمارو ٹو(Vittor Kemaroto)کے سربراہی میں وفد نے بدھ کے روز صوبائی وزیر انفارمیشن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ان کے ہمراہ اقوام متحدہ کے ایذیڈنٹ آفس کا نمائندہ، چیف ہیلتھ یونیسف، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ، اقوام متحدہ فوڈ پروگرام کے نمائندے سمیت دیگر بھی شریک تھے اس موقع پر گلگت بتلستان میں جاری 5سالہ منصوبہ ’’ آپریشنل پلان ٹو انڈر یو این پروگرام ‘‘ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران جی بی کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی فلاح و بہبود ، خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں اور ان کے حقوق کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی انہوں نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے والی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذراعت، تعلیم، صحت ، وومن ڈویلپمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتر ی کیلئے مستقبل میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ انہوں نے اس موقع پر انڈر 14فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے جی بی کی وومن فٹبال ٹیم کی شرکت کو بھی یقینی بنایا جائیگا۔وفد نے مزید کہاکہ وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مستحکم بنانے کیلئے اس ادارے کو علیحدہ سیٹ اپ دیا جائیگا۔ تاکہ معاشرے میں خوتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں وہ خواتین جو ذراعت،دستکاری، کارپیٹنگ،ودیگر شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں ان کی صلاحیتوں کو مزید ترقی دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button