AKSRPکے زیر اہتمام ہنزہ کے مختلف اسکولوں میں عالمی یوم اطفال منایا گیا
ہنزہ نگر (اکرام نجمی اور اجلال حسین) AKRSP کے پروگرام RHIAکے زیر اہتمام ہنزہ کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں میں عالمی یوم اطفال منایا گیاگورنمنٹ بوائے اینڈ گرلز ہائی سکول علی آباد،کریم آباد کے علاوہ سیڈنا سکول اور سکائی ہائیر سیکنڈری سکول علی آباد اسوہ بپبلک سکول گنش ہاسی گاوا میموریل بپلک سکول کریم آباد ڈی جے مڈل سکول نیو بیکن اور گورنمنٹ مڈل سکول التت اور ڈے جے سکول اور ڈان ببلک سکول حیدر آباد شامل ہیں۔
ان تقریبات میں نوبلوغ آگاہی مراکز کے بچوں نے اس دن کے حوالے سے تقاریر اور خاکے پیش کیے اس دن کے حوالے سے RHIA ڈسٹرکٹ ٹیم ہنزہ نے مختلف سکولوں میں جاکر عالمی یوم اطفال کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیا تھا ۔
اس موقعے پر سکول انتظامیہ کے علاوہ علمائے دین ،اساتذہ کرام ،والدین اور سول سوسائٹی کے جانب سے بچوں کے حقوق اور بچوں کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کے بارے میں تقریریں پیش کی اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو ناقابل قبول قرار دیا ۔
مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام بچوں کو برابری کے بنیاد پر تعلیم اور صحت کے مواقعے فراہم ہونا چاہیے نیز حکومت کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے خلاف قانون سازی کریں اور تمام بچوں کو انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے خاص کر جنسی تشدد ،چائلڈ لیبرنگ اغواء اور تشدد کے خاتمے کیلئے موثر حکمت علمی بنانے پر زور دیا ۔