جرائم

ضلعی انتظامیہ دکانوں اور میڈیکل سٹورز پر "ٹینچو” نامی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے، غذر انٹیلکچول فورم

گلگت(نمائندہ خصوصی)غذر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کی نمائندہ تنظیم غذر انٹیلیکچول فورم کے صدر انجینئر (ر)مہتر جان نے ضلع غذر کی تعمیر و ترقی او ر ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر غذر رائے منظور حسین ناصر کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں ضلع غذر مسائل کا قبرستان بن چکا ہے لیکن رائے منظور اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی نہ صرف علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا بلکہ ضلع غذر بھر میں امن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جس کی مثال ضلع کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر غذر نے اپنی اولین فرصت میں غذر میں کئی سالوں سے زمینوں کے معاوضوں کے حصول کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے والے متاثرین کو ان کا جائز حق دلایا سرکاری محکموں کے کام چور ملازمین کا قبلہ درست کیا اور علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی کیلئے جو اقدامات کئے اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہے لیکن سے بڑھ کر انہو ں نے غذر کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مقابلے کے امتحانات کی تیاری کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں تربیتی اکیڈمی کا قیام عمل میں لا کر علاقے سے مخلصی اور دیانتداری کی ایک عظیم مثال قائم کر دی ہے جس سے علاقے کے نوجوانوں کو بھر پور فائدہ حاصل ہو گا ،انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں منشیات فروشی خاص طور پر دکانوں میں اور میڈیکل سٹورزپر ٹینچو نامی شراب کی خرید و فروخت پر پابندی کے حوالے سے ہنگامی اقدامات اٹھائیں کیونکہ منشیات فروشی اور شراب نوشی سے غذر کی نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور ان کا روشن مستقبل تاریک ہونے جا رہا ہے اس کیلئے ڈپٹی کمشنر پولیس کی مد سے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کو نشان عبرت بنائیں تا کہ علاقے سے جرائم کا خاتمہ ہو سکے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button