تعلیم
سیپ اساتذہ کا احتجاج آٹھویں روز میں داخل
گلگت (فرمان کریم) گزشتہ سات روز سے سیپ اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز شدید سردی میں مرد و خواتین اساتذہ اپنے بچوں سمت ملازمت میں مستقلی کے لئے 7 گھنٹے تک احتجاج کیا۔ احتجاجی دھرنے میں گلگت بلتستان مین برسراقتدارجماعت پیپلز پارٹی اور وفاق میں برسراقتدار جماعت مسلم لیگ(ن) کے علاوہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمایندوں نے شرکت کر کے اساتذہ سے اپنے ہمددری کا اظہار کیا۔ احتجاجی اساتذہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 26 نومبر کو اسلام آباد میں گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس میں سیپ اساتذہ کے دورکُنی وفد کو بھی مدعو کیا جس میں ان ملازمین کے مستقلی کے بارے میں فصیلہ ہوگا، جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر کونسل اجلاس میں مستقلی کا نوٹفکشین جاری نہیں کیا گیا تو وہ آیندہ لالحہ عمل کا اعلان بھی کرینگے۔