گلگت بلتستان

ریڈیو پاکستان گلگت سمیت تمام بڑے سٹیشنز پر مزید ایف ایم ٹرانسمیٹر نصب کیے جائینگے، ڈائریکٹر جنرل

197-radio-gilgitگلگت(نمائندہ خصوصی) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ پرویز نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان گلگت سمیت تمام بڑے سٹیشنز پر مزیدایف ایم ٹرانسمیٹرز نصب کئے جائیں گے جن کے ذریعے قومی نشریاتی رابطے پر صوت القرآن مذہبیپروگرام نشر کئے جائینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اسلام آباد میں یو ایس او شاہین گروپ3روزہ کنونشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے ریڈیو پاکستان میں کام کرنے والے اے ایم ایز کی ماہانہ معاوضہ میں اضافہ کر کے کم از کم12ہزار کرنے کا اعلان کیا ۔
ریڈیو پاکستان ایمپلائز یونین یو ایس او سی بی اے کے مطالبے پر گریڈ15 تک کے ملازمین کے ماہانہ کنونس الاؤنس میں بھی اضافے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان کے کارکن اور زیادہ لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ادارے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اس موقع پر یو ایس او شاہین پینل گلگت بلتستان کے صدر اکبر حسین نے خطاب کرتے ہوئے ریڈیو پاکستان گلگت اور سکردو کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے گلگت اسٹیشن کیلئے 35کے وی کی جنریٹر کی منظوری بھی دیدی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button