Dec 03, 2014 پامیر ٹائمز گلگت بلتستان Comments Off on چلاس، کلرک ایسوسی ایشن نے مستقلی میں تاخیر کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کر دیا
چلاس(مجیب الرحمٰن) اپ گریڈیشن میں تاخیر ،دیامر کلیریکل ایسوسی ایشن نے پانچ دسمبر سے قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دیدی۔ہمیں عوام اور دفتری عملے کی تکلیف کا احساس ہے لیکن حکام بالا کو ہماری محرومی کا احساس نہیں۔مجبوراً احتجاج پر اتر آنا پڑا۔فوری طور پر اپ گریڈیشن کی جائے۔اور احتجاجی سلسلے کو طول دینے سے مسائل میں اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار دیامر کلیریکل ایسوسی ایشن کے راہنماؤں نائب صدر حاجی ریاض الدین،جنرل سیکرٹری حضرت بلال،فنانس سیکرٹری اکبر حسین،سیکرٹری اطلاعات شا ہ ذرین،حاجی عمردراز نے پر ہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے اپ گریڈیشن کی فائل عملدرآمد اور منظوری کے لئے حکام کی میز پر ہے۔حالانکہ خیبر پختون خواہ میں کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن بھی ہو چکی ہے۔اس فائل کے ساتھ وہ نوٹیفیکیشن بھی لف ہے۔دیگر اداروں ہیلتھ ،ایجوکیشن وغیرہ میں بھی اپ گریڈیشن ہو چکی ہے۔مگر کلیکل سٹاف کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اب علامتی ہڑتال کا آغاز کر دیا جا چکا ہے۔فوری طور پر مطالبات پر عملدرآمد یقینی نہیں بنایا گیا تو تمام تر حالات کی ذمہ داری حکام بالا پر ہوگی ۔
May 21, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 19, 2022 0
May 14, 2022 0
Apr 01, 2022 Comments Off on قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تصنیف کردہ ”پاک چائنہ تعلقات 70 سالہ سفارتی تاریخ کا عکس” کتاب کی رونمائی
Mar 08, 2022 Comments Off on جمشید خان دُکھی نے اپنی شاعری کے ذریعے اتحاد اُمت کا پیغام عام کیا، مقررین کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
Dec 22, 2021 Comments Off on گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کی طرح ن لیگ کو کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں بھی عبرت ناک شکست ہوئی ،وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
May 10, 2022 Comments Off on قدرتی آفات اور گلگت بلتستان حکومت کی غفلت