گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو فری ٹریڈ زون بنایا جائے، اکنامک زون بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، راجہ جہانزیب

یاسین ( معراج علی عباسی ) ممبرقانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب یاسین میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مملکت خداداپاکستان کے انتہائی وفادار ہے ۔ہم نے اس ملک کے لیے پانچ جنگیں لڑی ہے اور آج بھی پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے نگاں بانی کے لیے دل و جان سے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کے بعد اگلے 68سالوں تک گلگت بلتستان کو گندم پر ملنے والی سبسڈی کو بحال رکھا جائے گلگت بلتستان کو فری ٹریڈ زون بنایاجائے گلگت بلتستان میں صرف اکنامک زون بننے سے عوام کو کچھ نہیں ملے گا ۔ جب تک گلگت بلتستان ترقی کے اعتبار سے دیگرصبوں کے برابرنہیں آتاتب تک کسی قسم کا ٹیکس نافذنہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال علاقہ ہے پاکستان کو سیراب کرنے والا واحد دریاانڈس ریور کے مالک گلگت بلتستان ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت گلگت بلتستان ترقی کے اعتبار سے پاکستان کے دیگرصبوں کے نسبت بہت زیادہ پسماندہ ہے ۔وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے قبل ہم یہ باور کراے کہ جب تک گلگت بلتستان ترقی کے اعتبار سے پاکستان کے دیگرصوبوں کے برابرنہیں آتا تب تک گلگت بلتستان کو گندم پر ملنے والی سبسڈی کو بحال رکھا جائے ،کیوں کہ اس وقت پاکستان کے دیگرصوبے 68سالہ ہوچکے ہے ۔اگلے 68سالوں تک ہماری سبسڈی کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ کسی قسم کا ٹیکس لاگونہ کیا جائے ۔پاک چین اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے عوام کو شامل کرنا مقصود ہے تو گلگت بلتستان کو فری ٹرٹیٹ زون بنایا جائے صرف اکنامک زون بنانے سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔انہون نے کہا کہ ہم نے اسمبلی کے فلور اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے سامنے عوای ڈئمانڈ رکھتے ہوہے کہا ہے کہ ن لیک کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے لیے جاری گندم سبسڈی کو نہ چھڑئے اگر گندم سبسڈی کو کم کرنے یا ختم کرنے کی کوشش کی گئی تواُس وقت بات اسمبلی میں عوام کے سامنے روڑ پر ہوگا۔پاسکونے گلگت بلتستان کے عوامی کوٹے 3لاکھ 60ہزار بوری گندم کم کیا ہے انشاء اللہ بہت جلد وہ بھی ریلز ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی عوام کے لیے واقفہ کیا ہے اگر عوامی مفاد کے لیے جان دینے کی ضروت پڑی تو دریغ نہیں کروگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button