گلگت بلتستان

خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں، دیدار علی وزیر برقیات

IMG_0934
گلگت (فرمان کریم بیگ) دنیا بھر کی طرح گلگت میں بھی عالمی یوم معذوران منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب اسپیشل ایجوکشین کمپلیس میں معنقد ہوئی تقیب کے مہمان خڈصوصی وزیر برقیات دیدارعلی اور میر محفل سکرٹیری تعلیم ثناءاللہ تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہ اکہ اسپیشل افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انہیں ہماری خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ 67 سال سے اس خطے کو بے آیئن رکھنے کے باوجود بھی ان اسپیشل بچوں نے پاکستان ہونےکا نعرہ لگایا ہے۔ لہذاہماری آیئنی حیثت دی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ امن ہماری ضرورت ہے تمام طبقہ فکر کے لوگ گلگت بلتستان میں امن کے لئے کام کرے۔ اور ہمارے کی اصلاح میں بھی اپنا کردار ادا کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں 250 ہزار سے زائد زبان بولی جاتی ہے جبکہ ان اسپیشل بچوں کاایک ہی بولی ہے۔ اس خطے کا فرد ہونے کی حیثیت سے اسپیشل ایجوکیشن کمپلیس کے لئے مکمل تعاون کرونگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر محفل سکرٹیری تعلیم نے کہا کہ اگلے مالی سال کے لئے سکرود سمت دیگر اضلاع میں اسپیشل بچوں کے لئے تعلیمی ادارے تعمیر کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ گلگت کمپلیس کی اپ گریڈیشن سکینڈی، سکرودسکول کو مڈل اور دیگر اضلاع میں پرائمری سکول تعمیر کرنا اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکول میں موجود ہاسٹل کو فعال بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایئنگے۔ اور اساتذہ کے جو مسائل ہیں ان کے جائز مطالبات کی طرف بھی توجہ دی جائے گی۔ تقریب میں بچوں نے خاکے ، ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئےاور ناظرین سے داد حاصل کی مہمان خصوصی نے اسپیشل ایجوکیشن کے لئے 10 ہزار کا عطیہ بھی دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button