گلگت بلتستان

مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا: عوامی ایکشن کمیٹی

p
سکردو (رضا قصیر) عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس مجلس وحدت المسلمین کے دفتر  میں منعقدہوئی جس میں تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں نے شرکت کی. پریس کانفرنس میں جماعت اہل سنت کے مولانا رئیس سلطان نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے غریب عوام کی آواز بن چکی ہے عوامی ایکشن کمیٹی کی مقبولیت کی وجہ سے اپنے حقوق کیلئے آج عوامی سمندر نظر آرہے ہیں اور آج چار دنوں سے دھرنا جاری ہے اس کے باوجود ہمارے حکمران کوکوئی ٹس مس نہیں اب تو گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہو چکی ہے اب عوام اس بے حس حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرینگے اب گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک اچھے قوم کے درد رکھنے والے قائدکی ضرورت ہیں صوبائی حکومت بے جا خرچہ کررہا ہے انہوں نے کہا آج گلگت بلتستان بھر میں کامیاب دھرنا عوامی ایکشن کمیٹی پہلا ہدف ہے جب تک ہماری مطالبات حل نہیں کرینگے تب تک دھرنا جاری رہے گا گندم سبسڈی کی بحالی کے نوٹفیکشن جاری نہیں رہنگے تب د ھرنا جاری رہے گا پریس کانفرنس میں شیخ زاہد حسین زاہدی نے کہا عوامی ایکشن کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم کرینگے عوامی ایکشن کمیٹی کی مر ہون منت ہے کہ آج پورے گلگت بلتستان 1947کو دوبارہ یاد دلایا ہے اور وحدت کو قائم کیا انہوں نے کہا گلگت بلتستان کے غریب عوام چار دنوں سے بھوکے پیاسے سڑکوں پر آئے ہوئے ہیں اب تک کوئی لائحہ عمل نہیں کر سکا کل تک گندم سبسڈی بحالی کا نوٹفیکشن جاری نہیں کیا گیا تو دھرنے کا موڑ کسی بھی طرف ہو سکتا ہے چاہئے وزیر اعلیٰ ہاؤس ہو چاہئے اسمبلی کی طرف ہو اور چاہئے سکریٹریٹ کسی بھی جانب ہو سکتا ہے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button