گلگت بلتستان
محکمہ سول سپلائی کے عارضی ملازمین کا ہڑتال دو روز سے جاری، تنخواہیں بڑھانے اور مستقل کرنے کا مطالبہ
گلگت(فرمان کریم) محکمہ سول سپلائی کے عارضی ملازمین کا احتجاجی دھرنا گزشتہ دو روز سے جاری ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ پہلے وزیراعلیٰ اور چیف سکرٹیری نے وعدہ کیا تھا کہ تما م 260 عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے گا لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے مبجورا” سٹرک پر نکلے۔ ملازمین کا مذید کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے معقول تنخواہ کے عوض جو 2000 سے 4000 ہزار پر کام کر رہے ہیں۔ مگر دو سالوں سے یہ تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔ اگر ہمارے جائز مطالبات کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو اپنے بچوں سمت سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کرینگے۔