گلگت بلتستان

گلگت بلتستان: چیرمین محکمہ برقیات ایمپلائز یونین کی ہلاکت احتجاج

گانچھے (محمد علی عالم، فرمان کریم ) محکمہ برقیات ایمپلائز یونین گلگت بلتستان کے چیرمین مستقم کی گزشتہ دنوں فائرنگ سے ہلاکت پرگگت، گانچھے سمیت دوسرےااضلااح میں ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں محکمہ برقیات ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر یونین کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ہمارے یونین کے صوبائی چیرمین کی قتل پر مذمت کرتے ہیں حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دے۔ اسکے علاوہ حکومت گلگت بلتستان وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکچ پر عملدرآمد کرائے، ہم پورے گلگت بلتستان کے برقیات ملازمین لواحقین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت محکمہ برقیات کے رسک الائونس کوفوری طور پر منظورکرے اور ڈائینگ کیڈر کو ختم کیا جائے اور گلگت بلتستان میں الیکڑیسیٹی ایکٹ کو بھی فوری نافذ کیا جاے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button