گلگت بلتستان
ہنزہ نگر، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے مطابق ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے کرائے کم نہیں کیے، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ)حکومت پاکستان کی جانب سے مسلسل پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے وجہ سے ہنزہ نگر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے حکام نے ہنزہ نگر کے لئے کرایوں میں کمی کا علان کر دیا ہے ۔ صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ہنزہ نگر خوش آمدین نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کے بعد اور عوام تک ریلف دینے کیلئے ہنزہ نگر اور گلگت تک کرایوں میں کافی حد تک کمی کردی گئی ہے اور انشااللہ آئندہ چند دنوں میں مزید کرایوں میں کمی کر دی جائی گی۔تاہم گلگت سے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں کرایہ یکساں نہیں بلکہ 10سے 20روپے کا فرق ہے جہاں پر دور دراز کے گاوں شامل ہے۔ اسی لیے کرایوں میں فرق ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے ہنزہ نگر کے عوام نے ٹرانسپورٹروں کی کمی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی جانب سے اعلان کی مطابق عوام کو ریلف نہیں دی گئی ہے ۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار پٹرولیم مصوعات میں کمی کردی مگر ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایوں میں کمی نہیں کردی گئی بلکہ اپنے من مانی کرایوں میں ٹرانسپورٹر کرایہ لیتے رہے ہیں۔عوام حلقوں کی جانب سے ڈی سی ہنزہ نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے باوجودہنزہ نگر کے کرایوں میں کمی نہیں کردی گئی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے حکام مصنوعات کی کمی اور اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کرایوں میں ردوبدل کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔