گلگت بلتستان

ہنزہ میں ضمنی الیکشن تیسری بار ملتوی ہونے کے خلاف علی آباد میں احتجاجی مظاہرہ، شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، امیدواران

ہنزہ (زوالفقار بیگ اور اکرام نجمی) ہنزہ کے ضمنی الیکشن ملتوی ہونے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں اور انکے حامیوں نے کالج روڈ علی آباد میں جمع ہوکر احتجاج کیا واضع رہے کہ ہنزہ میں تیسری بار الیکشن ملتوی ہوا ہے جس پر عوام کے تحفظات ہیں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار وسابق اسپیکر وزیر بیگ نے کہا ہمارے حلقے کے ضمنی الیکشن کو ملتوی کرکے ہمارے غیرت کو للکارہے سیلف گورننس آرڈر کہتا ہے کہ قانون کے مطابق جس حلقے میں نشست خالی ہو وہاں پرنوے دنوں کے اندر انتخابات کروانا لازمی ہے یہ مسلسل قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں میں نے انتظامیہ اور ڈی آر او کو بتایا ہے کہ ہمارے خاموشی اور شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اس کے لئے انتظامیہ اور ن لیگ کی حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا پورے ہنزہ میں دھرنا دینگے اس وقت تک چیف الیکشن کمشنر ہنزہ آکر ہمیں مطمین نہیں کرتے ن لیگ کی حکومت ہمارے ساتھ کیوں مزاق کررہی ہے پرامن علاقے کو سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناکر ضمنی الیکشن ملتوی کردیا جاتا ہے جو کہ علاقے کے ساتھ ناانصافی ہے یہ پرامن خطہ ہے اور ان امیدواروں کے ساتھ بھی ذیادتی ہے جو اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہمیں معاشی طور پہ مفلوج کیا جارہا ہے حکمران جماعت کو شکست نظر آرہی تھی اگر ان کا مقصد اپنی امیدوار کو کامیاب کرنا ہے وہ الیکشن کی بجائے سلیکشن کرے ہم نواز شریف کو کریم آباد میں آنے نہیں دینگے نواز شریف پانامہ لیکس کا مجرم ہے اور گورنر ڈرائی پورٹ کا مجرم ہے گزشتہ ایک سال سے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ کی کوئی نمائندگی نہیں ہے ہم سختی سے اس کا مزمت کرتے ہیں ہم اس وقت تک الیکشن میں حصہ نہیں لینگے جب تک ہنزہ کیلئے دو نشستوں کا اعلان نہیں ہوتا۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار نیک نام نے کہا کہ کل سے ہم پرامن احتجاج جاری رکھیں گے جب تک پہلے سے مقرر تاریخ 29اگست کو پولنگ کیلئے دوبارہ اعلان نہیں کرتے الیکشن 29اگست کو ہی ہونا چاہئے ۔

ضمنی الیکشن کے آزاد امیدوارکرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تین دفعہ ہنزہ کا ضمنی الیکشن ملتوی کرکے ہنزہ کے لوگوں کو بلکل شمار میں نہیں لایا ہے جتنا بھی مزمت اور افسوس کرے کم ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن 29کو ہی ہونا چاہئے اگرسی پیک پہ کوئی بات ہورہا ہے تو سب سے پہلے ہنزہ نگر سے ہونا چاہئے ہم محب وطن پاکستانی ہیں ہم احتجاج کرینگے اور پر امن احتجاج ہمار ا حق ہے ۔

احتجاج کے آخر میں نمبردار فدا کریم نے اعلان کیا کہ آل پارٹیز کمیٹی بنایا جائیگا جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button