گلگت بلتستان
عوامی حکومت کے شاندار اختتام پر عوام خوش ہیں اور یوم جشن منایا جائیگا، وزیر اعلی
گلگت (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں ہمیشہ میرٹ کو مقدم رکھا اور ہمارے دور میں عوامی مفاد کے بہترین کام کیئے گئے ہیں، اور ہم نے اپنی بساط اور کم وسائل میں رہتے ہوئے عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کو مقدم رکھا اس لیئے ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں حکومت گلگت بلتستان اور ایک غیر سرکاری تنظیم اخوت کے اشتراک سے وزیر اعلی روزگار سکیم کے تحت گلگت بلتستان کے بے روزگار فراد میں بلا سود قرضوں کے چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے علاقے میں مقامی افراد کو اپنی معاشی حالت کو سدھارنے کا موقع ملے گا اور یہ عمل ساتوں اضلاع میں وزیر اعلی روزگار سکیم کے تحت جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ قرضوں کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی سفارش اور سیاسی مداخلت نہیں ہوئی کیونکہ ان کا منشور بھی یہ تھا کہ علاقے کی عوام کو بلا تفریق مدد فراہم کی جا سکے اور انکی معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا شروع سے دعوی رہا ہے کہ یہ غریبوں کی پارٹی ہے۔ سید مہدی شاہ نے مزید بتایا کہ اخوت سے قرضے حاصل کرنے والے افراد کی جانب سے وقت پر پیسوں کی واپسی یہ ثابت کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام ایماندار اور محنت کش ہیں جو اپنی محنت اور کاوشوں کے بل بوتے پر ملک کا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ نظام سے گلگت بلتستان کی عوام براہ راست مستفید ہورہی ہے۔ ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوامی مسائل کے خاتمے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی اور میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیئے ہمیشہ کھلے رہے۔ اسی نظام کی بدولت عوام کے درمیان سے انکے اپنے نمائندے، وزیر اعلی، سپیکر اوور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں تک پہنچے اور انہوں نے عوام کی خدمت کی۔ اسی کا نتییجہ ہے کہ عوامی حکومت کے دور کے شاندار اختتام پر عوام خوش ہے اور یوم جشن منایا جائے گا۔ عوام ہمارا سرمایہ ہے، مخالفین کے پاس کہنے کے لیئے کچھ نہیں ہے اس لیئے بیانات سے گزارہ کر رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں اس خطے کے حقوق کے لیئے جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ، شہید زولفقار علی بھٹو، شہید بینظیر اور آصف علی زرداری نے اپنے ادوار میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیئے اقدامات کیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ SAPسکولوں کے اساتذہ کا مسئلہ وفاق سے وابستہ ہے اس لیئے صوبائی حکومت اپنے طور پر کوئی حل نہیں دے سکی مگر ہم اقتدار میں رہیں یا نہ رہیں اس کے حل کے لیئے وفاق سے رابطہ رکھا جائے گا ۔