گلگت بلتستان

گلگت: ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھاسویں سالگرہ کی تقریب، کیک کاٹا گیا

گلگت(نما ئندہ خصوصی) قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو حقیقی جمہوریت دی اور اس ملک کو آئین دیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جی بی رانا نظیم اور سابق پی ایس ایف کے صدر غلام علی شاہ اور پیپلز لائرز فورم جی بی کے صدر شفقت حسین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوری ادارے مضبوط ہیں وہ قائد عوام اور ان کے خاندان کی قربانیوں کی بدولت ہیں ۔ آج بھی پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد صوبائی حکومت نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے اور لوٹ مار میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے کرپشن پر خاموش نہیں رہینگے بہت جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

88

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button