سیاست

شگر، الیکشن ٢٠٠٩ کے دوران مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث بیالیس ملزمان پانچ سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر بری

شگر(عابد شگری) 2009کی الیکشن میں جھگڑے میں ملوث تمام ملزمان باعزت بری۔جوڈیشل مجسٹریٹ شگر کی عدالت نے بیالیس ملزمان کو عدم ثبوت اور نامکمل ریکارڈ کی بناء پر باعزت بری کردیا۔تفصیلات کیمطابق 2009کی الیکشن میں داسو نید کے مقام پر شگر سنٹر سے جانے والے لڑکوں کی جانب سے پولنگ سٹیشن پر مقامی افراد سے جھگڑے کرنے کی الزام میں بیالیس افراد پر ایف آئی آر درج تھا ان کا جوڈیشل مجسٹریٹ شگر کی عدالت میں کیس چل رہا تھا۔ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی کے طور پر وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور کیس کی پیروی کررہا تھا۔تاہم گذشتہ دنوں جوڈیشل مجسٹریٹ شگر راحت علی چنگیزی کی عدالت نے استغاثہ کو سننے اور ریکارڈ ملاحظہ کرنے کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر تمام ملزمان کو باعزت بری کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔فیصلے کا سنتے ہی تمام ملزمان نے سجدہ شکر بجا لایا۔اور وکیل صفائی وزیر فرمان علی ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے ان بیالیس ملزمان پر گذشتہ پانچ سالوں سے مذکورہ عدالت میں کیس چل رہا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button