ماحولمتفرق

گلگت بلتستان میں واقع اہم سیاحتی مقامات کو آلودگی سے بچانے کے لئے "جامع حکمت عملی” تیار

گلگت بلتستان کی حکومت نے ایک جامع حکمت عملی تیار کی ہے جس کا مقصد سیاحتی مقامات اور گردونواح کے علاقوں میں ماحولیاتی خدشات سے نمٹنے کے لئے مؤثر نگرانی اور انتظام پر کام کیا جائے گا۔ 

انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ خبر کے مطابق اس سلسلے میں آنے والے دنوں  میں متعدد اہم اقدامات کابینہ کی منظوری کے لیے تیار ہیں۔ مجوزہ اقدامات سیاحوں کو زیادہ تعداد میں راغب کرنے والے علاقوں میں ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کریں گیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے میڈیا کو ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ کابینہ کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد مستقبل قریب میں ان اقدامات کو نافذ کیا جائے گا۔

چیف سیکریٹری جی بی نے مزید کہا ہے عطا آباد جھیل ایریا کا ماسٹر پلان تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور کابینہ کی توثیق کا منتظر ہے۔ نیز، اسکردو کا ماسٹر پلان اس وقت زیر غور ہے اور توقع ہے کہ اسکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے گرین لائٹ مل جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button