سیاست
گلگت: باؤ انورکی ہلاکت پر ایم کیو ایم کا احتجاج
گلگت( فرمان کریم) ایم کیو ایم کے کارکنوں نے سیالکوٹ میں ضلعی نائب صدر باؤ انور کے قتل کے خلاف احتجاج کیا، کارکنوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے۔ جن پر قتل کے خلاف اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی تنظمیی کمیٹی ہدایت علی کے کہا کہ وفاقی حکومت جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ اُنہوں نے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مگر ایم کیوایم کے کارکنان اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق قائم کر کے ان کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ 1999 سے کراچی اور کراچی سے باہر بھی ایم کیو ایم کااستحصال جاری ہے۔جس کی مذمت کرتے ہیں۔ سرمایہ دار ، جاگیردار اور حکمران ہمارے راستے نہیں روک سکتے ہیں۔ الطاف حسین نے ہمیشہ حق کی بات کہی ہے جس سے حکمران خوف زدہ ہیں۔ اُنہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلدازجلد قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا دء بصورت دیگر قائد تحریک کے حکم پر مذید احتجاج کیا جائے گا۔