خواتین کی خبریںسیاست

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نہ کروا کر عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا، نیک پروین رہنما تحریک انصاف

گلگت(پ ر)پاکستان تحریک انصاف گلگت خواتین ونگ کی ترجمان نیک پروین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے ادوار میں جی بی میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرواکے عوام کے ساتھ بغض اور بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے ،بلدیاتی ادارے کسی بھی علاقے کیلئے کی ترقی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی اداروں کا نہ ہونے سے عوام چھوٹے چھوٹے منصوبوں کیلئے ڈی سی اور اے سی کے دفاتر میں خوار ہورہے ہیں ۔انہوں نے منگل کے روز میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ن لیگ کی حکومت اور سابقہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے کئی بار اعلانات کے باوجو د بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کروانا دونوں حکومتوں کی ناکاموی کو منہ بولتا ثبوت ہے ۔قانون سازاسمبلیاں قانون سازی کیلئے ہوتی ہیں بلدیاتی ادارے علاقے میں ترقیاتی کام کروانے کیلئے ہوتی ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی حکمرانوں کی نااہلی اور بدنیتی کے باعث گزشتہ 10سالوں سے انتخابات نہیں کروائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارے سیاسی کی نرسریاں ہوتی ہیں جہاں سے ایک کارکن اپنی سیاست کا آغاز کرتا ہے اور اس عمل سے گزرنے کے بعد وہ ایک اچھا سیاست دان بن سکتا ہے ۔گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرواکے نمبرداری نظام کو مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی تحریک انصاف بھر پور مخالفت کرے گی ۔نمبرداری نظام انگریزوں کے دور کا نظام ہے جس میں ایک ان کا ایجنٹ پورے علاقے پر مسلط ہونے کی کوشش کرتا ہے اور اگر اسی طرح سے یہ نظام مسلط کیا گیا تو گلگت بلتستان میں دوبارہ ایف سی آر نافظ ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button