گلگت بلتستان
گلگت: سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی 2
گلگت ( فرمان کریم) گلگت بلتستان میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں شدید سردی ہوئی۔ لوگ سردی سے بچنے کے لئے گرما ملبوسات خریدنے لگے۔ موقع سے فائد ہ اُٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی عوام سے مہنگے دام وصول کرنا شروع کیا ۔ جمعہ کے روز گلگت میں درجہ حرارت منفی دو سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان کے دور دارز علاقوں میں برف باری کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔