جرائم

گلگت: چورنے این ایل آئی مارکیٹ میں موبائل شاپ لوٹ لی

NLI

گلگت( فرمان کریم) گزشتہ رات این ایل آئی مارکیٹ میں نامعلوم چور نے موبائل کی دکان لوٹ لی۔فرینڈز موبائل شاپ کے مالک علی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات سات بجے مارکیٹ میں موجود سکیورٹی گارڈ نے فون کر کے چوری کی اطلاع دی۔

علی کے مطابق چور دکان کا تالا توڑ کر 2 لاکھ مالیت کےدرجنوں قمیتی موبائل چرا کر لے گئے ہیں۔ دکاندار کی طرف سے سٹی تھانے میں نامعلوم چور کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔

اس واقعے کے خلاف این ایل آئی مارکیٹ موبائل شاپ کے مالکوں نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹ بند کر دیئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ مارکیٹ انتظامیہ ہر دکاندار سے ماہوار 400 روپے سکیورٹی کے نام پر فیس وصول کرتے ہیں جو کہ تقریبا 4 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔ سکیورٹی کے نام پر بھاری فیس لینے کے باوجود سکیورٹی نہیں دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد چوروں کو گرفتار کیا جایے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button