Apr 29, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین, جرائم Comments Off on کھرمنگ کے سرحدی گاوں میں مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ، لڑکی حاملہ ہوگئی، ملزم گرفتار
کھرمنگ (بیورورپورٹ) کھرمنگ کے سرحدی گاوں میں 18سالہ لڑکی سے زیادتی کا مبینہ واقعہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ایف آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے پولیس نے سات دنوں کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے متاثرہ لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ، سات ماہ کا حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ایس پی کھرمنگ ضیاء اللہ نے ایف آئی آر، ملزم کی گرفتاری اور جسمانی ریمانڈ کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکتی کھرمنگ سے تعلق رکھنے والہ 19سالہ نوجوان ‘ع’ ترکتی ہی کی رہائشی 18سالہ لڑکی سے زیادتی کرتا رہا۔ مسلسل زیادتی کی وجہ سے لڑکی اب حاملہ ہوگئی ہے۔ لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانہ اولڈینگ میں ایف آئی آر درج کر کے اُسے گرفتار کیاگیا۔ پولیس نے عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کے سامنے الزام لگایا ہے کہ ملزم ع شادی کا وعدہ کرکے میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتا رہا اور ساتھ ہی منع کرنے پر بلیک میل کرتا رہا۔ اس لئے ڈر کے مارے کسی کو کچھ نہیں بتا سکی۔ ملزم ع پچھلے سات آٹھ ماہ سے مسلسل میرے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ شادی سے انکار کی وجہ سے پولیس کو درخواست دینی پڑی۔
ایس پی کھرمنگ ضیاء اللہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی نے صرف ‘ع’ نامی لڑکے کو زیادتی کا زمہ دار ٹھہرایا ہے۔
ضیاء اللہ خان نے مزید کہا کہ ملزم نے پولیس کے سامنے بیان میں کچھ اور لوگوں کے بھی نام لیئے ہیں لیکن ابتدائی میڈیکل رپورٹ سے نہیں لگتا ہے کہ اجتماعی زیادتی ہوئی ہے۔ اس لئے جب بچے کی پیدائش ہوگی تو ڈی این اے کے لئے نمونے جانچ بھیج دیئے جائیں گے اس کے بعد پتہ چلے گا کہ اصل ملزم کون ہے لیکن اس سے پہلے بھی ہماری تفتیش جاری رہے گی۔
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 26, 2022 0
May 28, 2022 0
May 17, 2022 0
May 13, 2022 Comments Off on زیر تعمیر عمارت کے سامنے سے شادی شدہ خاتون کی سوختہ لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
May 13, 2022 Comments Off on وفاقی مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا دورہ ہنزہ حسن آباد، سیلاب متاثرین سے ملاقات، مطالبات جلد منظور کرنے کا وعدہ
May 14, 2022 Comments Off on ماحول کی خوبصورتی میں جنگلی حیات کا کردار
May 12, 2022 Comments Off on گوبل وارمنگ میں سرمایہ دار ممالک کا کردار