سانحہ پشاور کے خلاف چترال میں زبردست غم و غصہ، غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، قران خوانی

سانحہ پشاور کے خلاف چترال میں زبردست غم و غصہ، غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، قران خوانی

11 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چترال میں غائبانہ نماز جنازہ ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا تھا۔

چترال(گل حماد فاروقی) سانحہ پشاور کے شہداء کی ایصال ثواب کیلئے پولو گراؤنڈ چترال میں دعا مانگی گئی اور شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق، پاک فوج، چترال سکاؤٹس، چترال پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عوام الناس نے بھی کثیر تعداد میں غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت مانگتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آبدیدہ بھی ہوئے۔ شرکاء نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور والدین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا مانگی گئی۔ نماز جنازہ کے وقت نہایت رقت آمنظر تھا۔ واضح رہے کہ اس سانحے میں چترال برنس سے تعلق رکھنے والے دو طلباء بھی شہید ہوئے۔

ٹرانسپورٹ یونین کی خود عرضی اور مادہ پرستی کا انتہاء، ملک بھر میں 148 شہداء کے غم میں سوگ منایا جارہا تھا جبکہ ٹرانسپورٹ یونین نے پہیہ جام ہڑتال کی

سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کو لوگوں کو غمزدہ کردیا ملک بھر میں تین دن سوگ منانے کے اعلان کے بعد ہر دل غمزدہ اور ہر آنک اشکبار ہے مگر چترال کے غریب مسافروں کو لوٹنے والے ٹرانسپورٹ یونین نے اس غم کے موقع پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا۔

ٹرانسپورٹ کے صدر ممتاز علی جان اور دیگر عہدیداران نے ایک اشتہار کے ذریعے انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ ان کا ہڑتال جاری رہے گا۔ ٹرانسپورٹروں نے چترال بھر مصیبت کے اس گھڑی میں عوام کی غم میں کمی کی بجائے اضافہ کیا ہے جس کی جتنا بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بے ضمیر وں کے حلاف سخت ترین کاروائی کی جائے جنہوں نے مفاد پرستی کی حد کرتے ہوئے اس نہایت غمناک مرحلے میں ہڑتال کی ہے۔

۳۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن میں سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ حوانی اور ایصال ثواب کیلئے قرآن حوانی کی گئی۔

سانحہ پشاور کے شہید ہونے والے طلبا اور سٹاف کی ایصال ثواب کیلئے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریشن میں قرآن حوانی اور دعائیہ تقریب ہوئی ۔ بی بی نور شابہ ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے زیر قیادت سکول کے طالبات نے قرآن حوانی کے بعد ان شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے ورثاء کیلئے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا مانگی۔

سکول کے طالبا ت نے اس موقع پر طالبات سے حطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وحشیانہ حرکت کی پرزور مذمت کرتی ہیں اور دہشت گردوں کی خبردار کیا کہ وہ اس قسم کے حرکتوں سے طلباء کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں۔ تقریب سے نویں جماعت کی طالبہ محسنہ گل، دسویں جماعت کی سمینہ بی بی، قرینہ ایوب، کرن امیر، رقیہ حفیظ، شہناز احمد نے اظہار حیال کی۔

انہوں نے غمزدہ والدین کو صبر جمیل اور شہداء کی مغفرت اور ان کی درجات بلند کرنے کی دعا مانگی۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔