ثقافت

گلگت بلتستان کے معروف شاعر اور قلمکار احسان شاہ کی سندھ میں زبردست پزیرائی

8

کراچی ( پامیر نیوز) محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حکومت کے زیر اہتمام معروف صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے حوالے سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنسوں اور مشاعرے میں گلگت بلتستان کے معروف شاعر اور قلمکار احسان شاہ نے گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کی۔

8دسمبر کو حیدرآباد بھٹ شاہ میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرس میں احسان شاہ نے گلگت بلتستان کی شاعری میں "شاہ لطیف کے افکار کے وجودی اثرات” کے عنوان سے مقالہ پڑھ کر سامعین سے بھر پور داد سمیٹی۔

10 دسمبر کوکراچی یونیورسٹی شاہ لطیف چیئر اور محکمہ ثقافت و سیاحت کے تعائون سے منعقدہ شاہ لطیف عالمی کانفرنس میں احسان شاہ نے "شاہ لطیف،دریائے سندھ،شمال اور پہاڑ” کے عنوان سے مقالہ پڑھا۔ ان تقریبات کے دوران معروف شاعر احسان شاہ کے مقالوں کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے سامعین نے بہت سراہا۔ احسان شاہ کو سندھی ثقافت اجرک اورسندھی ٹوپی پیش کی گئی ۔اور شاہ لطیف پر ہونے والی تحقیقی کتابیں بھی پیش کی گئی۔

اس دورے کے دوران معروف عالمی مصور وصی حیدر نے احسان شاہ کے اعزاز میں اپنی آرٹ گیلری میں ایک شاندار مشاعرے کا بھی اہتمام کیا۔جس میں کراچی کے شعرا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ معروف قلمکار احسان شاہ سال 2014 کے دوران کئی عالمی کانفرسوں ،مشاعروں اور سیمنارز میں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی کر چکے ہیں. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button