سیاست
حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر بنایا جائے: حاجی نذیر احمد
شگر(عابد شگری) مسلم لیگ (ن) شگر کے سنیئر رہنماء حاجی نذیر احمد نے مطالبہ کیا کہ حاجی اکبر تابان کو فوری طور پر گلگت بلتستان کا گورنر مقرر کیاجائے۔ وہ ایک عوام دوست،ایماندار اور غریب پرور رہنماء ہے ۔ تابان نے برے وقتوں میں پارٹی کو سہارا دیا اوران کی پارٹی کیلئے درینہ خدمات ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جس طرح مہدی شاہ کو پارٹی کیلئے درینہ وفاداری اور خدمات کی وجہ سے صوبے میں اکثریت کے نہ چاہنے کے باوجود وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائز کیا اسی طرح حاجی اکبر تابان کی پارٹی کیلئے وفاداری اور خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ لہذا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے تمام کارکنوں اور رہنمائوں کا مطالبہ ہے کہ پارٹی خدمات اور وفاداری کے صلے میں حاجی اکبر تابان کو گلگت بلتستان کا گورنر مقررکیا جائے۔