شگر: پیٹرول کی قیمت کم ، کرایوں میں کمی نہ ہوئی
شگر(عابد شگری) پیڑولیم کے مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو دو ماہ گزرنے کے باوجود شگر کی ٹرانسپورٹ مافیاکی طرف سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہیں۔
لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کے بحد ہر جگہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی کردی گئی ہے لیکن شگر کے مختلف علاقوں میں جانے والوں ٹرانسپورٹ مافیا ابھی تک لوگوں سے پرانا کرایہ وصول کررہے ہیں۔
شگر اور سکردو کی انتظامیہ ٹرانسپورٹ مافیا کو کھلی چھوٹ دیکر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شگر انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن گاڑی مالکان کے حوالہ کیا گیا ہے لیکن ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ابھی تک کمی نہیں کی ہیں۔ عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرایے تاکہ عوام کو ریلیف ملیں۔