معیشت

مالاکنڈکسٹم ایکٹ کو مسترد کر تے ہیں، 12اپریل کو چترال بازار میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی ۔تجار یونین چترال

چترال(بشیر حسین آزاد)مورخہ 7اپریل 2016کو تجاریونین آفس میں یونین کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت حبیب حسین مغل صدر تجار یونین منعقد ہوا۔اجلاس میں تجار یونین کے صدر نے مرکزی اور صوبائی حکومت کی طرف سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کسٹم ایکٹ کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں ملاکنڈ ڈویژن کے عوام دہشت گردی ،سیلاب اور زلزلے سے بُری طرح متاثرہوئے ہیں،ملاکنڈ ڈویژن ترقی کے لحاظ سے50سال پیچھے چلا گیا ہے،اور ضلع چترال 100سال پیچھے چلاگیا ہے۔خاص کر ضلع چترال کے عوام اور تاجر زیادہ متاثر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ موصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے،عوام کی حالت زندگی انتہائی ناگفتہ بہہ اور تاجر برادری کاروبار کے لحاظ سے مفلوج ہوچکے ہیں۔لہذا حکومت کی طرف سے نفاذ کردہ ایکٹ ہمارے اوپر سراسر ظلم ہے۔تجار یونین چترال کسٹم ایکٹ کو مسترد کرتی ہے۔اگر مرکزی اور صوبائی حکومت نے نفاذ کردہ کسٹم ایکٹ کو 11اپریل تک واپس نہیں لیا تو 12اپریل کو چترال بازار میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی ۔اجلاس میں ضلع چترال کے تمام دکانداران چاہے وہ جس کاروبار سے بھی منسلک ہے کوآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملاکنڈ ڈویژن کے نمائندگان تاجران کے فیصلے کے مطابق چترال کے بازاروں میں شٹرڈاون ہڑتال ہوگی جس کے لئے ضلع چترال کے تاجر برادری ہڑتال کے اعلان کا انتظار کریں۔اجلاس میں تجار یونین کے سرپرست اعلیٰ فضل رازق،سینئر نائب صدر عباد الرحمن،نائب صدرزرمست،جنرل سیکرٹری منظور قادر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل واحد،سیکرٹری مالیات میر صوات اور انفارمیشن سیکرٹری ارشاد احمد موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button