آئندہ انتخابات کیلئے جلد پارٹی امید واروں کا اعلان کرینگے، کریم خان

گلگت(پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر کریم خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھر پور انداز میں حصہ لے گی اور عوام کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔اس سلسلے میں پارٹی کے قائد و سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی ہدایت پر بہت جلد تمام حلقوں سے آل پاکستان مسلم لیگ کے امید واروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔


گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی لازوال قربانیاں ہیں اور یہاں کے غیور عوام ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرینگے بلکہ آئندہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی مکمل حمایت کر کے احسانات کا بدلہ چکا دینگے


انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں علاقائی و مذہبی تعصبات اور ذات پات کو بالائے طاق رکھ کر خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر امید واروں کا انتخاب کریگی جو سب کیلئے قابل قبول امید وار ہونگے ۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی لازوال قربانیاں ہیں اور یہاں کے غیور عوام ان خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرینگے بلکہ آئندہ الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ کی مکمل حمایت کر کے احسانات کا بدلہ چکا دینگے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی ایم ایل الیکشن میں کامیابی کے بعد پرویز مشرف دور کے الیواء منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments