سیاست

متاثرین بارش کو نظر انداز کرنے کے خلاف عوامی ورکرزپارٹی نے اتوار کو گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا

گلگت (پ ر) حکومت کی طرف سے متاثرین بارش کو نظر انداز کرنے کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی نے اتوار کے روز گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔مرکزی افس سے جاری ایک پریس ریلیز میں عوامی ورکرز پارٹی کے ترجمان اکرام الللہ جمال ،ظہور الہی،انجیئنر عابد کریم ،ڈاکٹر سید تاجک، نیشنل اسٹوڈنٹس گلگت بلتستان کے عنایت ابدالی،واجد،افاق احمد،واحد حسین ،احسان کریم و دیگر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے گلگت بلتستان میں تباہی مچا ئی ہے ۔قدرتی آفت سے درجن سے زیادہ قیمتی جانیں چلی گئی ہیں ،ہزاروں ایکڑ ذمین پر کھڑی فصلیں،پھلدار درخت و سیکڑوں غریبوں کے رہایشی گھر تباہ ہوئے ہیں مگر مسلم لیگ نون کے اسلام آباد و گلگت بلتستان کی حکومت غریبوں کا مداوا کرنے کی بجائے اپنی پوری توجہ جی بی کونسل و کشمیر کے انتخابات پر مرکوز کیا ہوا ہے۔مشکل کی اس گھڑ ی میں حفیظ الرحمان کو گلگت بلتستان کے متاثرین کے ساتھ ہونے کی بجائے اسلام آباد میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہے۔حکومت کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔حکومتی وزرا ء فیس بک پر کارکردگی دیکھانے کی بجائے عملی طور پر عوام کی خدمت کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button