گلگت بلتستان

سیپ اساتذہ کو لیکر اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالیں گے: چیئرمین انڈس انٹرنیشنل

گلگت (پ۔ر) سیپ اساتذہ کے مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو اساتذہ کو لیکر اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالینگے ۔ یہ بات چیئرمین انڈس انٹرنیشنل راجہ محمد اقبال مقپون نے گلگت میں سیپ اساتذہ کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ کے سخت سردی میں احتجاجی کیمپ لگانے کے باوجود اعلیٰ حکام کا ٹس سے مس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ محمد اقبال نے سیکریٹری تعلیم گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری کشمیر افیئرز سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اساتذہ کو مستقل کریں ورنہ اساتذہ کو لیکر اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

محمد اقبال نے اپنی تنظیم کےتوسط سے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیےوزارت کشمیر افیئرزاور وزیر اعظم کو خصوصی مراسلے ارسال کئے ہے۔ سخت سردی میں اساتذہ بیمار ہونے کی شکایت پر احتجاجی کیمپ میں ڈاکٹر بھجوانے کے لئے سیکریٹری صحت سے بھی رابطہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button