گلگت بلتستان

گروپ کیپٹن شاہ خان نے گلگت بلتستان کی آزادی میں مثالی کردار ادا کیا، گورنر

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے آزادی گلگت بلتستان کے ہیرہ گروپ کیپٹن شاہ خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کے گلگت بلتستان کی آزادی کے لیئے قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے خاندان کے غم میں گلگت بلتستان کے عوام برابر کے شریک ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گروپ کیپٹین شاہ خان انتہائی نڈر اور بہادر انسان تھے۔گلگت بلتستان کو ڈوگرہ راج سے آزادی دلانے کے لیئے ان کی انتھک محنت اور بہادری کو گلگت بلتستان کے عوام کبھی فراموش نہیں کریگی۔گروپ کیپٹین شاہ خان اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں کے بدولت آج گلگت بلتستان کے عوام کھلی فضا میں سانس لے رہی ہے ۔

گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ آزادی گلگت بلتستان کے شہدا ء اور غازیوں کی انتھک محنت بہادر ی اور اتفاق گلگت بلتستان کے باسیوں کے لیئے مشعل راہ ہے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ آزادی گلگت بلتستان میں گروپ کیپٹین شاہ خان کاکردار مثالی ہے اور گلگت بلتستان کو ڈوگرہ راج سے آزاد ی دلانے کے بعد مرحوم گلگت بلتستان کے باسیوں کو ان کے حقوق دلانے میں ہمیشہ کوشاں رہے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button