صحتگلگت بلتستان

ہنزہ نگر پولیو فری ضلع ہے: حکام

 ہنزہ۔۔۔محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ماں اوربچے کا ہفتہ کے سیمنار سے پروفیسر ندیم، ڈی ایچ او ہنزہ نگرڈاکٹر خواجہ خطاب کر رہے ہیں
ہنزہ۔۔۔محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ماں اوربچے کا ہفتہ کے سیمنار سے پروفیسر ندیم، ڈی ایچ او ہنزہ نگرڈاکٹر خواجہ خطاب کر رہے ہیں

ہنزہ نگر ( اجلال حسین) محکمہ صحت ہنزہ نگر میں تحینات ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کے بدولت ہنزہ نگر پولیو فری ضلح بن گیا ہے۔ پولیو مہم ، ماں اور بچے کو آگاہی دلانے اور مختلف بیماریوں کے خلاف مہموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہے اور گھر گھر جاکر مختلف بیماریوں کےخلاف ٹیکے لگائے جاتے ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ندیم اللہ خان نے محکمہ صحت ہنزہ نگر کے زیر اہتمام ماں اور بچے کا ہفتہ منانے کے سلسلے میں رکھی جانے والی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری ادارے کم وسائل کے باوجود صحت کے متعلق عوام کو شعور دلاتے ہے اور دن رات عوام کی خدمت دیگر اضلاع کی نسبت زیادہ کرتے ہے ۔ جن کی بدولت ضلع پولیو فری ہے اور حاملہ خواتین اور بچوں کی شرح اموات نسبتا کم ہے۔

پرو فیسر ندیم نے سمینار میں شریک ماوں اور بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ آج
کے بچے مستقبل کے والدین ہےاس لیے آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ماں اور بچے کے ہفتے کو منانے کے سلسلے میں ڈاکٹرز ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کےبھرپورمدد کرے اور گھروں میں ماوں کو ان حفاظتی ٹیکوں سے شعور دلائے تاکہ کوئی بھی ماں اور بچہ کسی بھی بیماری میں مبتلا نہ ہو اور اس کے آنے والی نسل بھی ان سے محفوظ رہے۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او محکمہ صحت ہنزہ نگر ڈاکٹر شیر حافظ اور ڈاکٹر خواجہ نے کہا کہ ماں اور بچے کے حوالے سے یہ ہفتہ سال میں دو دفعہ منایا جاتا ہےجس میں پیدایش سے لے کر5 تک کے بچوں اور حاملہ خواتین کواکثر بیماریوں سے بچاو کے مختلف ٹیکے لگائے جاتے ہیں۔ جن کے لئے ایک ہفتہ میں لیڈی ہیلتھ و کرز کے علاوہ داکٹر ز اور پیر میڈیکل سٹاف اس گھر گھر مہم میں اپنا کردار ادا کرتے ہے حاملہ خواتین اور بچوں کو ٹیکے لگائے جاتے ہے ۔ ماوں اور بچوں کو چاہیے کہ ان بیماریوں سے بچاو کے لئے محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کوکامیاب بنانے میں سئینر کلاسوں کے طالبات جو کہ کل کی ماں ہیں معاشرے میں اس آگاہی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتے ہے اس ہفتے کومنانے کےلیےمحکمہ صحت کا لیڈی ہیلتھ ور کرز کے ساتھ بھر پور طریقے سے تعاون جاری رہے گا۔ جبکہ ہفتے کو منانے کیلئے گزشتہ سالوں کی طرح علماء ، سیاسی اور مذہبی لیڈران ، میڈیا نے بھرپور ساتھ دیا ہے۔

ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ ایک بچے کی شخصیت پیدائش سے پانچ سال تک ابھرتی ہے اورایک صحت مند ماں ہی ایک صحت مند بچے کی پرورش کر سکتی ہے اس لئےیہ ضروری ہے کہ 9بیماریوں کے حفاظتی ٹیکے لگوا کر ایک صحت مند معاشرہ پیدا کرے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ جس طرح مہم میں ہنزہ نگر پولیو فری علاقہ ہے اس طرح سے ماں اور بچے کے ہفتہ منانے اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہونے کی وجہ سے شرح اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ڈی ایچ او ہنزہ نگر نے کہا کہ ماں اور بچےکا ہفتہ منانے کے سلسلے میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کے ٹیمیں مکمل طو ر پر تیار ہے اور انشااللہ گھر گھر جاکر اس مہم کو کامیاب کرینگے اور علاقہ کو بیماریوں سے پاک معاشرہ نناہیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button