گلگت:مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کرسمس پارٹی
گلگت( فرمان کریم) چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن امان برقار رکھنے میں مسیحی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں مسیحی برادری کے سینکڑوں افراد بستی ہے جو کہ یہاں کے تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ کے صدر مقدر مسیح کی طرف سے دئیے گئے کرسمس پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
اُنہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نہ صرف اہل کتاب کے لئے مقدس ہے بلکہ تمام عالم اسلام کے لئےبھی مقدس ہے۔ آج کے مقدس دن نہ صرف حضرت عیسیٰ ؑ کی پیدائش ہوئی بلکہ حضرت قائداعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وزیراعظم پاکستان میان محمد نواز شریف کی پیدائش کا دن بھی ہے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ اہل کتاب نے پاکستان کی تعمیر وترقی اوراس کے استحکام میں اہم کردار اد کیا ہے۔ ان کو اقلیت کہنا مناسب نہیں ہے بلکہ ان کی پیدائش اور زند گی اس ملک کے لئے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاینگ لائٹ سکول کے پرنسپل شہزاد مسیح نے کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑکی پیدائش سے دنیا میں امن امان قائم ہوا ہے۔ یہ ملک ہمارا بھی ہے اس ملک میں امن امان قائم کرنے میں مسیحی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ جب ملک میں امن ہوگا تو ملک ترقی کرئیگا ملازمت کے موقع پیدا ہونیگے اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔اُنہوں نے مذید کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دینا اور دین دونوں میں کامیاب زندگی گزری جا سکتی ہے۔
تقریب سے مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے صدر مقدر مسیح نے کہا کہ پشاور سانحہ نے ہر آنکھ کو اشکبار کیا اس لئے کرسمس کی تقربیات سادگی سے منایا گیا۔ تقریب کے آخر میں شہزاد مسیح نے ملک کی سلامتی ، امن امان اور پاک فوج کی سلامتی اور سانحہ پشاور کے شہدا کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا۔