خبریں

KIUمیں یوم اقبال وجشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلہ میں شاندار تقریب کا اہتمام

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام یوم اقبال و جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر انصار مدنی تھے۔

یوم اقبال و جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے طلبہ وطالبات نے اشعار،تقا ریر،ملی نغموں،ٹیبلوزپیش کیے اور حاضر ین سے خوب داد حاصل کی۔

ڈاکٹر انصار مدنی نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نجات کا واحد حل فرمودات اقبال پر عمل کرنے میں ہے ۔شاعر مشرق و مفکر پاکستان نے اپنے اشعار کے ذریعے امت مسلمہ میں بیداری پیدا کی اور مسقبل کی نئی راہیں دکھائیں۔

انہوں نے کہاکہ جشن آزادی ہو یا پھر یوم اقبال یہ سب دن ہم سے یہی تقاضہ کرتی ہیں کہ ہم ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔چاہیے وہ علمی میدان ہو یا پھر معاشی یا کوئی اور میدان ہو۔ہر میدان میں ہم نے ملکی تعمیر وترقی کے لیے کام کرنا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button