صحت

ہنزہ: امراض قلب پہ سمینارکا انحقاد

Hunza

ہنزہ نگر (رپورٹر) آغاخان ہیلتھ سروس نےCentral Asia Health Systems Strengthening پروجیکٹ کے تعاون سے امراض قلب پہ ہنزہ میں ایک روزہ سمینارکا انحقاد کیا۔ جس میں ہنزہ کے مختلف علاقوں سےمرد و خواتین اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمنار میں آغاخان ہیلتھ سروس کے ڈاکٹرز اور CAHSS کے نمائندوں نے امراض قلب کے متعلق عوام کو آگاہی دی۔

 اس موقعے پر ڈاکٹروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈپریشر ایک خاموش قاتل بیماری ہے۔ یہ مرض جس کسی کو بھی لگتی ہے اس کے بعد اس انسان پر مختلف بیماریاں غالب آتی ہیں جیساکہ دل کادورہ، فالج، انجائنا( دل کو خون کا کم پہنچنا، گردوں کی بیماریاں ، انکھوں کی مختلف بیماریاں ( اندھاپن )وغیرہ۔

ڈاکٹروں نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات موٹاپا، تمباکونوشی، ذیا بیطس( شوگر کی بیماری) ،ذہنی پریشانی ، ورزش کی کمی ہیں۔ اس کے علاوہ خاندان میں کسی فرد کو بلند فشار خون ، نمکیات اور چکنائی والے غذاوں کا زیادہ استعمال، جوڈوں کا در د اورگردوں کی بیماری بھی اس بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ڈاکٹروں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ غذا میں احتیاط مثلاً کھانے میں نمک کا کم استعمال ، تمام چکنائی والی اور فرائی کی ہوئی چیزوں کے استعمال میں اھتیاط اور مچھلی ، مرغی ، اور چھوٹے گوشت کےا ستعمال سے ان بیماریوں سے بچاجا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب انسان 40سال سے زائد عمر کا ہوجاتا ہے تو اس کو چاہیے کہ وہ ہفتہ وار اپنی قریبی ہیلتھ سنٹر یا کسی بھی مراکز صحت سے اپنا چیک اپ ضرور کروائے تاکہ مرض کا بر وقت تشخیص ہو سکیں ۔ ماہرین صحت نے دنیا میں مختلف بیماریوں کے سروے کیے ہیں ان کے مطابق بلند فشا رخون کے مریضوں میں تقریباً پچاس سے ساٹھ فیصد اموات دل کی بیماریوں سے ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کو اکثر خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں نے خطاب میں مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف بیماریوں کی روک تھام اور ان کی علاج کے لئےہفتہ وار گھر گھر جاتےہیں، ان کے ساتھ تعان کریں تاکہ کسی بھی خطرناک بیماری سے بچاجاسکے ۔دل کے دورےسے بچاو ہر صورت میں ممکن ہے یہ کوئی ناقابل علاج مرض نہیں ہے، اس سے قبل ہر فرد کو چاہیے کہ ڈاکٹر زکی جانب سے دی جانے والی مشوروں پر عمل کرے۔

CAHSS اور آغاخان ہیلتھ سروس کے نمائندوں نے گزشتہ کئی سالوں میں اس بیماری سے اموات کا شکار ہونے والے افراد کے متحلق جائزہ رپورٹ پرسیمنار کے شرکاء کوتفصیلی بریفنگ دی۔

سمینار سے شاہد کریم صدر اسماعیلی کونسل علی آباد حید ر آباد، مکھی علی مدد، ڈاکٹر حیدر ، ڈاکٹر دل افروز ، الوعظ خوش جان اور سنٹرل اشیاء ہیلتھ سسٹم (CAHSS)کی مضبوطی کے لئے قائم ادارے کے نمائندوں نے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. muazizen kram Aslam Alaikum guzarish hai ki N.A. se jab tak munashiyat ka khatima nai hota hai tab tak gar gar se barkat uth jayegi, emman ki jaga shaitan beth jayega har qisam ki bimarian phel jaingi, ek bimari Allah ki taraf se ati hai or hazarun bimarian insan khud apni taraf se khench kar lata hai or us ka ilzam bhi Allah par laga raha hota hai. asal woojuhat yahi hain. muje umeed hai ki ziadar tar munashiyat ke khatime ki taraf ziada tawaju denge to aap sab ki dunya or aakhrat aabad hogi, Allah aap ke hami wa nasir ho. Aslam Alaikum Khauda Hafiz.

Back to top button