بلتت یوتھ آرگنائزیشن (BYO)کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف دو روزہ سیمنار اور ریلی کا انعقاد
ہنزہ نگر (اکرام نجمی)کریم آباد یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف دو روزہ سیمنار ہنزہ کے ایک مقامی ہوٹل ہنزہ ایمبیسی کریم آباد میں ہوا جس میں 16سال سے زائد عمر کے نوجوانوںکو منشیات کے مضر اثرات اور نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔صدر اسماعیلی کونسل ہنزہ شریف خان اور دیگر مقررین نے ہر قسم کے منشیات کو حرام قرار دیتے نئے نسل کو اس سے دور رکھنے پر زور دیا گیا سیمنار میں علاقے کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے صدر محمد فضائل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقے کو منشیات سے پاک اور صحت مند معاشرے کا قیام چاہتے ہیں اس سلسلے میں ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف فوری اورموثر کاروائی کریں اور معاشرے میں نوجوانوں کیلئے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیں ۔
سیمنار کے اختتام پر نوجوانوں نے ریلی بھی نکالا جس میں منشیات کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے منشیات کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا منشیات کے خلاف یہ سیمنا ر مزید دو دنوں تک جاری رہے گا جس میں اسکالرز ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندے منشیات کے مضر اثرات پر اپنے روشنی ڈالیں گے اور منشیات کے منفی پہلووں کے خلاف نوجوانوں میں شعور بیدار کرینگے