تعلیم

ماڈل گرلز ہائیر سیکنڈری سکول عیدگاہ استور کا نتیجہ صفر فیصد آنے پر والدین سراپا احتجاج

 استور( عبدالوہاب ربانی ناصر) ضلع استور عیدگاہ گر لز ماڈل ھائیر سکینڈری  اسکول کا سالانہ رزلٹ صفر آنے پر والدین سرآپا احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق طالبات کے والدین کا کہنا ہے سکول میں پڑھائی نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں سکول اور کالج جانے سے  انکار کر رہی ہیں ۔ متعد بار بتانے اور نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ۔ ہمارے بچیوں کے مسقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے ۔یے  گرلز سکول میں  خاکروب اب تک بھرتی نہ کیا گیا ۔جب بھی اس مسلے کے بارے میں بتاو تو محکمہ ایجوکشین کا کہنا ہے پوسٹ کریشن نہیں ہوئی ہے سوئیپر نہ ہونے کی وجہ سے طلباءت سکول کی صفہائی خود کرنے پر مجبور ۔ سکول میں  فزکس ، انگلش اور عربی ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے طلباءت کا مستقبل تاریکی میں ڈوب رہا ہے ۔
والدین کا حکام  بالا سے فوری طور پر اساتزہ کی کمی کو پورا کرنے اور  صفائی کے لیے عارضی طور میونسپل سے کوئی بندہ صفہائی کے لیے تعینات کرنے کی  اپیل ۔ والدین نے وزیر بلدیات ، ڈپٹی کمشنر استور سے بھی سکول کے ایشو ز نوٹس میں بھی لایا ۔ اسوقعے منسٹر بلدیات رانا فرمان نے کہا ماڈل سکول ہونے کے باوجود بدترین رزلٹ آنا افسوس کی بات ہے ۔ میں سیکرٹری کے نوٹس میں لاتا اور اساتزہ کی کمی کو پورا کیا جائیگا ۔  صرف سکولوں میں سٹیج سیکرٹری کا کام  کرنے  طلباءت کا مستقبل کے روشن نہیں ہوتا ۔ افسوس ہوتا یہ سب مسائل آپ ہمارے نوٹس میں پہلے لاتے ۔ اس موقعے پر والدین کا کہنا ہے ہم اپنے منتخب ممبر کو غلہ کر سکتے ہیں ۔  ان کام ہے کہ وہ اس مسلے پر غور کریں لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی جسکی وجہ سے آج بدترین رزلٹ دیکھنے کو مالا ۔
دوسری جانب میونسپل لائبر ی پر ٹیبل پر ڈسٹ صاف نہ کرنے پروزیر بلدیات نے  برہمی کا اظہار کیا اور لوگ لائبر ی کے اندر کتابوں کو پڑھنے آتے ہیں ان ٹیبلوں کو صاف ستھرا رکھنا چائیے ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button