سیاست

جمعیت علماء اسلام عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل نہیں ہے، بیان

گلگت(پریس ریلیز) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا سرور شاہ،جنرل سیکرٹری میر بہادر،سینئر نائب امیر مولانا سید محمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاری امتیاز میر ضلعی امیر منہاج الدین  نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جس کے پاس عوامی مسائل کے حل کیلئے واضح موقف ہے کسی بھی غیر سیاسی اتحاد اور کمیٹیوں کی ضرورت نہیں ہے عوامی ایکشن کمیٹی میں موجود جماعتوں میں جے یو آئی شامل نہیں ہے مقامی اخبار میں لگنے والی خبر سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہیں مذکورہ کانفرنس میں جے یو آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا جو جے یو آئی کے موقف کو پیش کرتا اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کے پاس کسی بھی قسم کا کرپشن کا ثبوت ہے یا تحفظات ہیں تو وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام شروع سے عوامی ایکشن کمیٹی میں شرکت نہیں کی ہے جمعیت علماء اسلام جمہوریت پر یقین رکھنے والی پارٹی ہے کسی بھی غیر سیاسی اتحاد کے حامی نہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button