Dec 29, 2014 پامیر ٹائمز نوجوان Comments Off on نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے اراکین کی صدر نیشنل یوتھ اسمبلی سے ملاقات
سکردو(نمائندہ خصوصی) یوتھ پارلیمنٹرین نیشنل یوتھ اسمبلی گلگت بلتستان کے ارکان کا صدر نیشنل یوتھ اسمبلی حنان علی عباسی سے ملاقات ۔ ارکان اسمبلی میں سکردو سے منتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیز فاطمہ ، راجہ محبوب علی خان ،عشر ت فاطمہ ، توصیف شگری ، سید حیدر علی اور ضلع گنگچھے سے مہرین انصاری شامل تھے اس موقع پر ہے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حنان علی عباسی نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کا مقصد نوجوانوں کے اندر سیاسی جمہوری شعور پیدا کرنا ہے اور فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں شریک کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں نیشنل یوتھ سمبلی کے بارہ ہزاار ممبران ہیں نیشنل یوتھ اسمبلی کا بنیادی کام اہم مسائل کی نشاندہی اور پالیساں بنانا ہے اور حکومت کو ان مسائل کے بارے میں آگاہ کرکے ان مسائل کے حل کے لئے پالیسیاں بنانا اور پھر ان پالیسیوں کومتعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام اور اعلیٰ وزمہ دار حکومتی نمائندیوں سے بات چیت کرکے ان مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کے لائسنس نمبر 690 تحت بطور یوتھ پارلیمنٹ ،یوتھ تھینگ ٹینگ اور ایک فلاحی ادارے کی طور پر منظور شدہ قومی ادارہ ہے اس سے صوبائی حکومت خبیر پختون خواہ نے حال ہی میں صوبے کی سرکاری ماڈل یوتھ پارلیمنٹ قرار دیا اور ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ گلگت بلتستان کے سطح پر ضلع گنگھچے میں بھی اس کو ضلعی سطح پر رجسٹرڈ کیا گیا انہوں نے مزید کہاگلگت بلتستان کے نوجوان ملک کے دیگر صوبوں کے نسبت کافی شعور رکھتے ہیں جنوری میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لئے ممبر شب مہم شر وع کرنے کا اعلان کردیا ہے سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے سکردو سے رکن اسمبلی ڈاکٹر کنیزفاطمہ نے کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے انعقاد سے طلبہ و طلبات کو اپنی صلاحیت اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے انہوں نے صدر کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے گلگت بلتستان کے مختلف اداروں میں تربیتی ورکشاپز کا انعقاد کیا جائے سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے گنگچھے اسمبلی مہرین انصاری نے کہا کہ یہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ضلع گنگچھے میں نیشنل اسمبلی کو ضلعی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکا ہے اور ہمیں ضلعے میں سیشن کرنے موقع ملے گا اور خواتین اور طلبات کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں ہونی چائیں اور ان پراگراموں میں انہیں بھی حصہ لینی چاےئے اسطرح کے سرگرمیوں سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے شگر سے رکن اسمبلی توصیف شگری نے کہا کہ اسطرح کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے سے سیکھنے اور بولنے سمیت بہت تجربات ہوتے ہیں ہمیں اس طرح کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے شگر سے رکن اسمبلی توصیف شگری نے کہا
Mar 04, 2021 0
Mar 04, 2021 0
Mar 01, 2021 0
Feb 21, 2021 0
Sep 19, 2019 Comments Off on نوجوانوں کو ذرعی ترقیاتی بنک کے تعاون سے لائیو سٹاک اور ڈیری فارمنگ کے شعبےمیں قرضے فراہم کئے جائیں گے
Aug 02, 2019 Comments Off on یاسین: اڑان سمر ایجوکیشنل اینڈ ڈومیسٹک وائلنس کے عنوان سے تین روزہ کیمپ کا انعقاد
Feb 22, 2019 Comments Off on ’قدرتی آفات کے دوران اسکاوٹس صفِ اوّل کا کردار ادا کرتے ہیں‘
Feb 22, 2019 Comments Off on امامیہ ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد