گلگت بلتستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ گلگت بلتستان کے عوام کو نہ پہنچ سکا

SP_A0701

گلگت( فرمان کریم) پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے ثمرات سے عوام یکسر محروم ہیں۔ عالمی منڈی میں پیٹرول فی بیرل110 ڈالر کم ہوکر 56ڈالر فر بیرل ہوگئی ہے۔ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔ پیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ ان اشیاء پر سیلز ٹیکس 17فی صد سے بڑھا کر 22 فی صد کر دی گئی ہے۔ چاول ، دال، چینی ، چائے پتی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں فی کلو 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر گلگت بلتستان کے ٹرانسپورٹ پر بھی نہیں ہوا ہے اندرون شہر اور بیرون شہر چلنے والی گاڑیوں کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ضلعی انتطامیہ کی طرف سے دی گئی سرکاری پروئس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہے۔ ان اداروں سے عوام کو ئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ روز بروز مہنگائی ہونے کے باعث غریب عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا محال ہو اہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button