سیاست

کارکنان اس نازک ترین دور میں ا پنی جدوجہد میں تیزی لائیں اور جانفشانی سے کام کریں۔ امیر جماعت اسلامی حاجی مغفرت شاہ

چترال (بشیر حسین آزاد) امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر مغرض وجود میںآیا تھا اور اس میں خوشحالی اور استحکام لانے کے لئے مکمل اسلامی نظام برپا کرناناگزیر ہے اور اس حقیقت کو چترال سے لے کر کراچی تک عوام نے جان لیا ہے جس کا مظاہرہ انہوں نے گزشتہ نومبر کے مہینے میں مینار پاکستان میں کیا ہے ۔ تورکھو کے ورکوپ کے مقام پر کارکنان کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ اس نازک ترین دور میں ا پنی جدوجہد میں تیزی لائیں اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے اسلامی پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں جوکہ خوشحال پاکستان کا ضامن ہے۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے اوصاف بیان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کوئی دوسری جماعت اس کی ہمسری کا دعوی ٰ نہیں کرسکتی اوریہی ایک مکمل طور پر جمہوری جماعت ہے جہاں قیادت کے لئے کبھی بھی ایک دوسرے کو نیچا دیکھانے کاخیال بھی ان کے رہنماؤں کے دلوں میں نہیں بھٹکا اوریہی وجہ ہے کہ ملک کے ایک پسماندہ علاقے سے پارٹی کارکن کو ان کی فعالیت کی بنا پر پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا جس کا تصور بھی دوسری جماعتوں میں کوئی نہیں کرسکتا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنماؤں ہدایت اللہ، مفتی عزیز، اسداللہ، رحمن راہی اور تحصیل تورکھو کے امیر عبدالصمد نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقامی کارکنان نے کثیر تعداد میں لاہور کے ماہانہ تربیت میں شمولیت کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ۔ اس سے قبل مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مقامی کارکنان نے تورکھو روڈ پر کام شروع کرنے ، ورکوپ میں سول ڈسپنسری کا قیام ، یوٹیلیٹی اسٹور کا قیام اور بجلی کا نظام درست کرنے کا مطالبہ کیا جس پر امیر ضلع نے ان مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ اٹھانے کا وعدہ کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button