تعلیم

وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیم کو تربیت سے وابستہ کرکے سائنسی بنیادوں پر نئی نسل کو تیار کیاجائے، ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق

گلگت ( پ ر ) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے گلگت میں ایک نجی سکول کے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تعلیم کو تربیت سے وابستہ کرکے سائنیسی بنیادوں پر نئی نسل کو تیار کیاجائے تاکہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ وطالبات میں زہنی و فکری صلاحتیں ملک کے دیگر صوبوں کے طلبہ وطالبات سے زیادہ ہیں صلاحتیوں کے اعتبار سے گلگت بلتستان مالامال ہے محرومی کا سبق پڑھانے والے دراصل ان صلاحتیوں کو مسخ کرنے کی کوشش کرتے ہیں گلگت بلتستان کی لڑکیاں بھی ماؤنٹ ایورسٹ فتح کرکے ملک کا پرچم دنیا کی بلند ترین چوٹی پر لہرا چکی ہیں انہوں نے کہا کہ جدید دور کا مقابلہ تعلیم اور قلم سے ممکن ہے نفرتوں ،فساد اور انتشار کا زمانہ اب چلا گیا ہے مستقبل کی بھاگ دوڑ آج کے بچوں کے پاس ہے کل کو یہ نوجوان ملک کے معمار ہیں اس لئے ضروری ہے کہ علم کے ساتھ تربیت کے رویے کو بھی فروغ دیاجائے استاد کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ طلبہ و طالبات کی تربیت میں کوئی کسر باقی رہنے نہ دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے حکومتی تعلیمی اداروں کے علاوہ نجی تعلیمی اداروں کے سلسلے میں ایکٹ لایا ہے جس کے تحت پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بناتے ہوئے تعاون کو بھی یقینی بنایاجائیگا انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے حکومت کی اولین ترجیحات میں شامہل ہیں انہوں نے کہا کہ خطے میں عصری علوم کو سائنیسی بنیادوں پر پڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ روحانی تعلیم اور تربیت کو مذکورہ علوم سے منسلک کرنا ناگزیر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button